متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان کی ایگزیکٹو کونسل نے جمعے کو ’ورک فارم ہوم‘ جبکہ جمعرات سے پیر تک ڈیوٹی آورز کو 7 گھنٹے کرنے کی منظوری دی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق عجمان گورنریٹ کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ولی عہد شیخ عمار بن حمید النعیمی کی زیر صدارت ہوا جس میں موسم گرما کے حوالے سے سماجی زندگی کو بہتر بنانے اور کارکنوں کو سہولت فراہم کرنے کےلیے ورکنگ آوورز میں کمی کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیں
کونسل نے اوقاتِ کار میں نرمی کرنے کے لیے نیا شیڈول جاری کیا ہے جس پر عمل درآمد کا آغاز یکم جولائی سے کیا جائے گا جو 22 اگست 2025 تک جاری رہے گا۔
یومیہ اوقات کار میں ایک گھنٹہ کمی کے بعد 7 گھنٹے کردیا گیا ہے۔ سرکاری دفاتر میں کام کا آغاز صبح 7:30 اور چھٹی سہ پہر2:30 پر ہو گی۔ جبکہ جمعے کو 100 فیصد ’ورک فرام ہوم‘ کیا جائے گا۔
اوقات کار میں کمی کا مقصد لوگوں کو تعطیلات کے موقع پر یہ سہولت فراہم کرنی ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ وقت گزارسکیں۔