امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی ہے، وہ ایک متاثر کن اور اچھے انسان ہیں۔‘
بدھ کو دی ہیگ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’فیلڈ مارشل عاصم منیر نے گذشتہ ہفتے میرے دفتر میں مجھ سے ملاقات بھی کی تھی۔‘
مزید پڑھیں
-
ٹرمپ کی کال کے بعد اسرائیل نے ایران پر مزید حملے ’روک دیے‘Node ID: 891382
ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان اور انڈیا کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اور دونوں کے درمیان جوہری تنازع ہو سکتا تھا۔ میں نے دونوں کے درمیان کشیدگی ختم کرائی اور ان سے کہا کہ جنگ نہیں تجارت کریں۔‘
’میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ دونوں نے جنگ ختم نہ کی تو ہم آپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کریں گے، اس پر انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے تجارتی معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ کشیدگی ختم کرانے کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کیں۔‘