ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے ریاض میٹرو کی اورنج لائن پر حسان بن ثابت سٹریٹ سٹیشن جمعرات 26 جون سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض پبلک ٹرانسپورٹ نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی کریں اور درب ایپ کے ذریعے ٹکٹ بک کرائیں۔
مزید پڑھیں
-
عید الفطر کی تعطیلات کے بعد ریاض میٹرو کے اوقاتِ کار میں تبدیلیNode ID: 887946
-
ریاض میٹرو کے مزید دو ٹریکس عوام کے لیے کھول دیئے گئےNode ID: 888569
ریاض میٹرو کے 6 روٹس ہیں۔ پہلا ٹریک (بلیو لائن) العلیا، البطحا، الحایر جس کی لمبائی 38 کلو میٹر ہے۔ دوسرا ٹریک (ریڈ لائن) اس کا روٹ شاہ عبداللہ روڈ ہے جس کی لمبائی 25.3 کلو میٹر ہے۔
تیسرا ٹریک (اورنج لائن) جو 40.7 کلو میٹر طویل ہے، اس کا روٹ مدینہ منورہ روڈ، شہزادہ سعد بن عبدالرحمن الاول روڈ ہے۔
چوتھا ٹریک (یلو لائن) کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ روڈ کے لیے ہے۔ اس کی لمبائی 29.5 کلو میٹر ہے۔ پانچواں ٹریک (گرین لائن) ہے۔ یہ کنگ عبدالعزیز روڈ کے لیے ہے۔ اس ٹریک کی طوالت 12.9 کلو میٹر ہے۔
چھٹا ٹریک (پرپل لائن) ہے۔ یہ عبدالرحمن بن عوف اور الشیخ حسن بن حسین بن علی روڈ کے لیے مختص ہے، اس کی لمبائی 29.7 کلو میٹر ہے۔
ریاض میٹرو پروجیکٹ میں 85 سٹیشن شامل ہیں جن میں چار مرکزی سٹیشن ہیں جو جدید انجینیئرنگ کی خصوصیات کے ساتھ ڈیزائن کیے گئے ہیں۔