سعودی عرب کی حفرالباطن کمشنری میں کلاسک گاڑیوں کے شوقین شہری کے گھر کے باہر کئی گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں۔ وہ دو دہائیوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔
الاخباریہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے 60 سالہ صالح الشمری کا کہنا تھا ’قدیم و کلاسیکل گاڑیوں کا شروع سے شوق تھا ان گاڑیوں کی دیکھ بھال اور انہیں بہتر حالت میں رکھنے کے لیے وقت نکالتا ہوں۔‘
صالح الشمری نے مزید بتایا ’پرانی گاڑیوں میں جی ایم سی میرے والد کی یادگار ہے جبکہ دیگر گاڑیوں سے بھی یادیں وابستہ ہیں جنہیں میں نے مختلف اوقات میں حائل اور امارات سے خریدا تھا۔‘
علاقے کے لوگوں کا کہنا تھا ’ہمارے پڑوسی ’ابوعواد‘ مثالی شخصیت ہیں ہر کوئی انہیں پسند کرتا ہے۔ انہیں قدیم گاڑیاں جمع کرنے کا شوق ہے اور وہ اپنے اس شوق کو احسن طریقے سے پورا کرتے ہیں۔‘