Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا کانگو اور راونڈا کے درمیان امن معاپدے کا خیرمقدم

امید ہے اس سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور امن کو فائدہ پہنچے گا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے کانگو اور روانڈا کی حکومتوں کے درمیان امریکہ کے تعاون سے امن معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ معاہدہ ترقی اور خوشحالی کےلیے دونوں ملکوں کے عوام کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرے گا اور اس سے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور امن کو فائدہ پہنچے گا۔‘
وزارت خارجہ نے بیان نے امن معاہدے کے حوالے سے امریکہ اور قطر کی جانب سے سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کو بھی سراہا۔
واضح رہے اس سال 25 اپریل کو واشنگٹن میں کانگو اور روانڈا کی حکومتوں کے درمیان اصولوں کے اعلامیے ڈیکلریشن آف پرنسپلز) پر دستخط ہوئے تھے۔ 
انہوں نے اکتوبر میں کانگو کے معدنیات سے مالا مال مشرقی علاقے میں لڑائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایک دوسرے کی خود مختاری کا احترام  اور مسلح گروپوں کی سپورٹ ختم کرتے ہوئے دو مئی تک امن معاہدے کا مسودہ تیار کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

 

شیئر: