Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں انتہائی گرم موسم جاری، مدینہ میں غبار

’جازان اور اس کے ساحلی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بھی مشرقی ریجن کا موسم انتہائی گرم ہے جبکہ مدینہ منورہ، شمالی حدود، حائل، قصیم، ریاض اور نجران میں گرد آلود ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’جازان اور اس کے ساحلی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان ہوگا جس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر رہے گی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’جازان کے بعض علاقوں کے علاوہ عسیر میں بارش کا بھی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’بحیرہ احمر کے بعض حصوں میں جنوب مشرقی ہوا چلے گی جبکہ بعض دیگر میں شمال مغربی ہوا ہوگی جس کی رفتار 38 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے‘۔
’بحیرہ احمر میں ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی جبکہ خلیج عرب کے سمندر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی‘۔

شیئر: