پرتگالی فٹ بال لیجنڈ اور سعودی النصر کلب کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو نے مملکت کی ترقی اور تبدیلی میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نمایاں کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ بہت شاندار کام کررہے ہیں۔‘
’مملکت کی ترقی اور کامیابی میں سعودی ولی عہد کی شخصیت انتہائی اہم ہے۔ اسی لیے ہمیں ان کی اور ان کے ساتھ کام کرنے والوں کے مثالی کاموں کو سراہنا چاہیے۔‘
مزید پڑھیں
-
رونالڈو اور جورجینا کی سعودی لگژری کروز لائن کے لیے اشتہاری مہمNode ID: 888229
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں جسے النصر کلب کے ایکس اکاونٹ پرجاری کیا گیا، میں رونالڈو نے کہا ’میں بہت خوش ہوں، آپ کو بھی اپنے ملک پر فخر ہونا چاہیے، آپ ایک مثالی ملک رکھتے ہیں جہاں تابناک مستقبل ہے کیونکہ یہاں تیزی سے ترقی ہورہی ہے، آپ صرف باتیں ہی نہیں بلکہ عمل بھی کرتے ہیں اور یہی سب سے اہم بات ہے۔‘
رونالڈو نے مزید کہا ’اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ کہہ چکا ہوں میں پرتگالی ہوں لیکن سعودی عرب سے میرا تعلق ہے۔‘
النصر کے ساتھ معاہدے کی تجدید کے حوالے سے انہوں نے کہا ’یقینا ، یہاں آمد کے اولین دن سے یہ میری ذمہ داری تھی کہ تبدیلی لاوں جو صرف النصر کلب میں ہی نہیں بلکہ سعودی عرب میں بھی ہو، یہی میرا ہدف ہے۔ میرا مقصد ہمیشہ النصر(کلب) کی فتح ہے۔ اسی لیے اپنے معاہدے کی مزید دو برس کےلیے توسیع کی ہے۔‘
پرتگالی سٹار نے مزید کہا ’ میرا مقصد النصر کے ساتھ ٹائٹل جیتنا ہے، مجھے یقین ہے اپنی ٹیم کے ساتھ سعودی عرب میں چیمپئن بنوں گا۔ اگلا سیزن طویل ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اچھی طرح آرام کروں اور آنے والے سیزن کے لیے بھرپورتیاری کروں، اس لیے اس کے لیے تیارہونا چاہیے ، صرف النصر کے لیے ہی نہیں بلکہ پرتگال کلب کے لیے بھی۔‘
“Two years more، I'm happy here and I believe. ”
— @Cristiano
pic.twitter.com/IH3669ZhQJ— AlNassr FC (@AlNassrFC_EN) June 28, 2025