Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام  کی صدر احمد الشرع پر قاتلانہ حملے کی خبروں کی تردید

احمد الشرع نے جنوری میں شام کی عبوری حکومت کی قیادت سنبھال لی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
شام کی وزارتِ اطلاعات نے اتوار کے روز ان خبروں کی تردید کی ہے کہ عبوری صدر احمد الشرع پر جنوبی شہر درعا کے حالیہ دورے کے دوران قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی۔
شامی عرب خبر رساں ایجنسی (سانا) کے مطابق
وزارت کے ایک ذریعے نے بتایا کہ یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔
’بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے شامی عرب فوج اور ترک انٹیلی جنس کے ذریعے صدر احمد الشرع پر درعا کے دورے کے دوران قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام بنانے کی جو خبریں گردش کر رہی ہیں، وہ درست نہیں۔‘
سانا نے اس مبینہ واقعے یا اس کی اصل کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
احمد الشرع نے جنوری میں شام کی عبوری حکومت کی قیادت سنبھال لی تھی، جب بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ ہوا تھا۔
بشار الاسد، جنہوں نے تقریباً ایک چوتھائی صدی تک شام پر حکومت کی، دسمبر میں روس فرار ہو گئے تھے۔

 

شیئر: