بیت الحائل فیسٹیول جو چوتھے سال میں داخل ہو گیا ہے مملکت میں ایک ممتاز ثقافتی، سیاحی اور تفریحی ایونٹ کے طور پر اپنی حثییت مستحکم کر لی اور اس دیکھنے کے لیے بہت سے لوگ ریجن میں آرہے ہیں۔
اس فیسٹیول میں روایتی دستکاری کی نمائش کی جارہی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حائل میں اس ہنر کی جڑیں تاریخی حیثیت رکھتی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حائل فیسٹیول میں انٹرایکٹیو سرگرمیاں اور پرفارمنسز شامل ہیں۔ یہ چیزیں ریجن کی تاریخی میراث اور کمیونٹی کی شناخت کا اظہار ہیں جس میں روایت میں جدیدیت کے اسلوب کو ملا دیا جاتا ہے۔

گورنر حائل کی سرپرستی اور ان کے نائب کے تعاون سے منعقد ہونے والے دو ہفتے کے فیسٹیول کا مقصد، مقامی لوک داستان کے ورثے کو نمایاں کرنا اور قومی شناخت کو مضبوط بنانا ہے۔
اس فیسٹیول میں فنکاروں کی پرفارمنسز، روایتی دستی ہنر کی نمائش، مستند کھانے اور سیاحت پر مرکوز ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں جو وژن 2030 کے مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔
گزشتہ تین ایڈیشنز میں اس فیسٹیول میں مقامی افراد اور بین الاقوامی سیاحوں نے شرکت کی ہے۔ حائل فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے عام طور پر گرمیوں کی تعطیلات کے دوران زیادہ لوگ آتے ہیں۔
اس فیسٹیول کو دیکھنے والے متنوع پیویلین، ثقافتی ڈسپلے، پرفارمنسز اور فن کی نمائش کی خاص طور پر تعریف کرتے ہیں۔
