Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ویتنام اور انگولا کے صدور کے مکتوب موصول

مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے سے متعلق ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ویتنام اور انگولا کے صدور کی جانب سے تحریری مکتوب موصول ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق  یہ مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں تمام شعبوں میں مضبوط بنانے اور سپورٹ سے متعلق ہیں۔
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم ولید الخریجی سے پیر کو ریاض میں انگولا کے سفیر نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن بن ابراہیم الرسی نے ریاض میں ویتنام کے صدر کا مکتوب وصول کیا ہے۔

 

شیئر: