Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک کروڑ 27 لاکھ ملازمتیں، ریاض کا حصہ 47 فیصد

’سب سے زیادہ حصہ ریاض ریجن کا ہے جہاں تقریباً 61 لاکھ ملازمتیں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شماریات نے 2025 کی پہلی سہ ماہی تک سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ میں ملازمتوں کی تقسیم کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’ملازمتوں کی کل تعداد تقریباً ایک کروڑ 27 لاکھ 98 ہزار ہے‘۔
’اس میں سب سے زیادہ حصہ ریاض ریجن کا ہے جو کہ 47.6 فیصد کے برابر ہے جہاں تقریباً 61 لاکھ ملازمتیں ہیں‘۔
’مشرقی ریجن دوسرے نمبر پر ہے جہاں ملازمتوں کا تناسب 18.7 فیصد ہے، یعنی تقریباً 24 لاکھ ملازمتیں ہیں‘۔
’اس کے بعد مکہ مکرمہ ریجن کا نمبر آتا ہے جس کا تناسب 17.1 فیصد یعنی 22 لاکھ ملازمتیں ہیں‘۔
’اعداد و شمار کے مطابق باقی علاقوں میں ملازمتوں کی تقسیم میں واضح فرق نظر آتا ہے‘۔
 ’قصیم ریجن کا حصہ تقریباً 3.65 فیصد (4 لاکھ 68 ہزار ملازمتیں)، اس کے بعد مدینہ منورہ 3.22 فیصد (4 لاکھ 12 ہزار ملازمتیں) اور پھر عسیر 2.97 فیصد (3 لاکھ 80 ہزار ملازمتیں) ہیں‘۔
’رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی شہری آبادیوں، خاص طور پر دارالحکومت ریاض میں ملازمتوں کا ارتکاز مسلسل جاری ہے‘۔

شیئر: