بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے ازدواجی تنازعات کی خبریں ایک برس سے گردش کر رہی ہیں مگر دونوں نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے رکھی، لیکن اب ابھیشیک بچن نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’منفی خبریں‘ اب ایک نیا ٹرولنگ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
ای ٹائمز کے ساتھ ایک انٹرویو میں ابھیشیک بچن نے اپنے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات پر بات کی اور بتایا کہ وہ ان کی وضاحت کیوں نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ ’پہلے میرے بارے میں جو باتیں کی جاتی تھیں مجھ پر ان کا اثر نہیں پڑتا تھا، لیکن اب میری ایک فیملی ہے اور یہ بہت پریشان کن ہے۔ حتیٰ کہ اگر میں کسی چیز کی وضاحت بھی کرتا ہوں تو اس کا الٹا مطلب نکال کیا جاتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
’مچھلی کھانے سے آنکھیں ایشوریا رائے جیسی ہوجاتی ہیں‘Node ID: 789501
-
ایشوریا رائے اور ابھیشیک میں علیحدگی، امیتابھ بچن بھی بول پڑےNode ID: 881991
ان کا کہنا تھا کہ ’جو لوگ اس طرح کی منفی باتیں بھیلاتے ہیں انہیں اپنے ضمیر کی آواز سننی چاہیے۔ یہ صرف میں نہیں ہوں، میں متاثر نہیں ہوتا۔ اس میں خاندان شامل ہیں۔ میں آپ کو ٹرولنگ کے اس نئے رجحان کی ایک بہت اچھی مثال پیش کروں گا۔‘
ابھیشیک بچن نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک ٹرول کے تکلیف دہ کمنٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دوست سکندر کھیر کو یہ اتنا برا لگا کہ انہوں نے انہوں ابھیشیک کے گھر کا پتہ لکھ کر چیلنج کیا کہ وہ ان کے منہ پر یہ بات کہے۔
ابھیشیک نے کہا کہ ’انٹرنیٹ کے پیچھے چھپ کر دل دکھانے والی باتیں کرنا بہت آسان ہے۔ میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں یہ سب میرے سامنے آ کر کہو، یقیناً وہ ایسا نہیں کرے گا۔ اگر کوئی میرے سامنے بات کرے گا تو میں اس کا احترام کروں گا۔‘