متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بنک نے’زاید و راشد‘ مہم کے اعزاز میں سونے اور چاندی کے یادگاری سکے جاری کیے ہیں۔
یہ سکے امارات کے بانی رہنماؤں شیخ زاید بن سلطان آل نہیان اور شیخ راشد بن سعید المکتوم کی قومی خدمات کے اعتراف میں جاری کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں 100 درہم کا نیا نوٹ، خصوصی فیچرز کیا ہیں؟Node ID: 887615
-
پاکستان میں ایک ہزار کا ’نیا کرنسی نوٹ‘ وائرل، حقیقت کیا ہے؟Node ID: 891361
وام کے مطابق یہ اقدام قومی شناخت کو مضبوط بنانے اور یونین کے قیام میں قائدین کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔
سونے کے یادگاری سکے کا وزن 40 گرام اور اس کا قطر 40 ملی میٹرہے۔ اس کے فرنٹ پر ’زاید و راشد‘ کی تصویر کندہ ہے جبکہ دوسری جانب امارات کے قومی نشان کے ساتھ سینٹرل بینک آف دی یونائیٹڈ عرب امارات عربی اور انگریزی میں تحریر ہے۔
سونے کا خصوصی سکہ صرف سینٹرل بینک کے ابوظبی ہیڈکوارٹر سے خریدا جا سکتا ہے۔
چاندی کے سکے کا وزن 50 گران اوراس کا قطر 50 ملی میٹر ہے۔ چاندی کا سکہ بینک کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔
مرکزی بینک کے گورنر خالد محمد بلامہ نے بیان میں کہا کہ ’زاید و راشد‘ مہم کے تحت جاری یہ سکے قومی اتحاد اور ترقی کی ان اقدار کو اجاگر کرتے ہیں۔