عرب امارات نے مطلوب شخص کو فرانسیسی حکام کے حوالے کردیا
مطلوب شخص پر فراڈ، منی لانڈرنگ کے علاوہ دیگر سنگین الزامات تھے۔ (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ نے ایک مطلوب شخص کو فرانسیسی حکام کے حوالے کردیا۔
اماراتی خبر رساد ادارے ’وام‘ کے مطابق یہ کارروائی دبئی پولیس کی جانب سے اس شخص کی گرفتاری کے بعد عمل میں آئی جو انٹرپول کی جانب سے جاری کردہ ریڈ نوٹس کی بنیاد پر کی گئی تھی۔
وزارت داخلہ کے مطابق مطلوب شخص پر فراڈ، منی لانڈرنگ اور ایک مجرمانہ گروہ کی سربراہی جیسے سنگین الزامات عائد ہیں۔
عدالتی حکم اور وزارت انصاف کے فیصلے کے مطابق یہ حوالگی عمل میں آئی۔ اس موقع پر امارات نے بین الاقوامی قانونی تعاون اور عدالتی طریقہ کار پر اپنے عزم کو دہرایا ہے۔
