Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ خدمات میں کوتاہیوں پر چار کمپنیوں کے خلاف وزارت حج کی کارروائی

وزارت کی ٹیمیں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیتی ہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے بیرونی عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔ مقررہ معیار کے مطابق سروسز فراہم نہ کرنے پر متعدد کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو مقررہ سہولیات فراہم نہ کرنے پر چار کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سروس لائسنس معطل کرکے ان کے خلاف جرمانے بھی کیے گئے۔
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات میں ٹرانسپورٹ سمیت مناسب رہائش جوکہ مقررہ معیار کے مطابق ہو کی فراہمی کمپنی ذمہ داری ہے۔
عمرہ زائرین کے لیے مقرر کی جانے والی خدمات کا مقصد انہیں سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس ضمن میں وزارت حج وعمرہ کی تفتیشی ٹیمیں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موجود رہتی ہیں جو وقتا فوقتا عمرہ زائرین کی رہائشی عمارتوں کا معائنہ کرکے فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیتی ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ قوانین و ضوابط پر سختی سے عمل کریں اور کسی قسم کی خلاف روزی کے مرتکب نہ ہوں۔

شیئر: