وزارت داخلہ کاکہنا ہے کہ شمالی حدود ریجن میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیاہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری تفصیلی بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی حدود ریجن میں مقیم سعودی شہری عبدالکریم الرویلی کو بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
قتل اور منشیات سمگلنگ کے مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد
Node ID: 891482 -
منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکیوں کو سزائے موت
Node ID: 891648
ملزم سے ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ وہ بیرون ملک سے لائی گئی منشیات فروشی میں ملوث تھا جس پر محکمہ انسداد منشیات نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرادیا۔
عدالت نے ملزم کے اقبال جرم اور شواہد کی بنیاد پر اسے مملکت کے قانون کے مطابق موت کی سزا کا حکم سنا دیا۔ ابتدائی عدالتی حکم پر اپیل دائر کی گئی جسے جرم کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مسترد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے اپیل کورٹ اور ہائی کورٹ سے سزائے موت کے فیصلے کی تصدیق ہونے پر جعمرات کے روز شمالی حدود ریجن میں موت کی سزا پر عمل درآمد کردیا۔