منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکیوں کو سزائے موت
’آج پیر کو مکہ مکرمہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکی پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’پاکستانی تارک وطن غلام طفیل محمد مصطفی کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو مکہ مکرمہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔