مسجد الحرام میں یوم عاشور پر زائرین کےلیے افطار سمیت خصوصی انتظامات
مسجد الحرام میں یوم عاشور پر زائرین کےلیے افطار سمیت خصوصی انتظامات
ہفتہ 5 جولائی 2025 17:40
آب زم زم کی مستقل و وافر بنیاد پر فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔(فوٹو: سبق)
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے یوم عاشور کے حوالے سے زائرین کی سہولت و آرام کےلیے خصوصی اہتمام و انتظامات کیے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ادارہ امورحرمین کی جانب سے زائرین کی سہولت کےلیے مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں قائم لاکرز کے مقامات پر اضافہ اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تاکہ سامان جمع اور وصول کرنے کے عمل میں انتظار نہ کرنا پڑے۔
مسجد الحرام میں دروس کا 11 زبانوں میں ترجمے کا بھی اہتمام ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
انتظامیہ نے آب زم زم کی مستقل و وافر بنیاد پر فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے اضافی واٹر کولرز کا اہتمام کیا ہے۔
علاوہ ازیں افطار دسترخوان کا بھی خصوصی بندوبست ہے تاکہ زائرین عاشورے کا روزہ آرام سے مسجد الحرام میں ہی افطار کرسکیں۔
مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں کی مستقل بنیادوں پر صفائی کے لیے اضافی کارکنوں کو تعینات کیا گیا۔ مسجد الحرام میں ہونے والے دروس کا 11 زبانوں میں براہ راست ترجمے کا بھی اہتمام ہے۔