سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران 80 ہزار سے زیادہ کمرشل رجسٹریشن (سجل تجاری) جاری کیے گئے۔
ایس پی اے کے مطابق مملکت بھر میں کمرشل رجسٹریشن کی مجموعی تعداد 1.7 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
کمپنی کی کمرشل رجسٹریشن کینسل، اقامہ تجدید ہوسکتا ہے؟Node ID: 727241
-
آرٹس اور انٹرٹینمنٹ شعبے کی کمرشل رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہNode ID: 884771
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریاض، مکہ مکرمہ اور اشرقیہ ریجن میں سب سے زیادہ کمرشل رجسٹریشن کا اجرا کیا گیا۔
ریاض ریجن میں 28 ہزار 100، مکہ ریجن میں 14 ہزار 400، الشرقیہ ریجن میں 12 ہزار 900، قصیم ریجن میں 4 ہزار 900 جبکہ عسیر ریجن میں 3 ہزار 800 کمرشل رجسٹریشن ریکارڈ کی گئی ہیں۔
تین ماہ کے دوران جن اداروں کو کمرشل رجسٹریشن جاری کی گئی ان میں 49 فیصد خواتین کی ملکیت ہیں۔
رپوٹ میں بتایا گیا کہ’ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں 39 ہزار 300 ای کامرس رجسٹریشن ہوئی ہیں، ریاض، مکہ مکرمہ، الشرقیہ، مدینہ منورہ اور قصیم ریجن سرفہرست ہیں۔
یاد رہے ای کامرس کو مضبوط بنانا نیشنل ٹرانسفارمشن پروگرام کے اہداف میں سے ایک ہے۔ ای کامرس قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔