سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی نے اتوار کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیرخارجہ کو ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا مکتوب موصولNode ID: 891719
-
ماسکو میں سعودی سفارتخانے کی نئی عمارت کا افتتاحNode ID: 891912
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیر خارجہ مشرق وسطی کے دورے پر ہیں۔ اتوار کو کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد لحمد الصباح اور وزیراعظم شیخ احمد عبداللہ الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔
ڈیوڈ لیمی مشرق وسطی کے دوورے کے پہلے مرحلے میں شام پہنچے تھے۔ برطانیہ نے اس دورے کے بعد باقاعدہ طور پر شام کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
ڈیوڈ لیمی 14 سال میں دمشق کا دورہ کرنے والے پہلے برطانوی عہدیدار ہیں۔