سعودی وزیر خارجہ نے منگل کو مکہ میں وزارت کے ہیڈکوارٹرز میں ایران کے ہم منصب عباس عراقچی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی حالیہ صورت حال، سکیورٹی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیرخارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مصعب بن محمد الفرحان، وزیرخارجہ کے مشیر محمد الحیی، ایشیائی ممالک کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ناصر آل غنوم اور وزارت خارجہ میں مشیر ڈاکٹر منال رضوان بھی موجود تھیں۔
اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ وزیرخارجہ عباس عراقچی برازیل میں برکس سمٹ سے واپسی پر خطے میں امن و استحکام پر بات چیت کےلیے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔