سرکاری گزٹ ’ام القری‘ نے عید کی تعطیلات حوالے سے سعودی کابینہ کے جنوری 2024 میں جاری سابقہ فیصلے میں ترمیم کی وضاحت کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جمعے کو سرکاری گزٹ ’ام القری‘ میں بتایا گیا کہ براہ راست سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اور عید الاضحی کی تعطیلات (ورکنگ ڈیز) کم ازکم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ ہوں گی۔
مزید پڑھیں
-
دبئی میں عید تعطیلات کے دوران ہوٹلوں میں بکنگ کی شرح 100 فیصدNode ID: 887831
-
مملکت میں عید تعطیلات کے بعد اتوار سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گےNode ID: 887949
تعطیلات کے حوالے سے فیصلہ ان اداروں پر لاگو نہیں ہوگا جو ’سول سروس سسٹم‘ کے تحت کنٹریکٹ بیس اداروں کے تابع ہیں۔
کابینہ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ ادارے کے ذمہ دار کو یہ اخبیار ہو گا کہ وہ ملازمین کو پاننچ سے زائد دن کی تعطیلات اور انہیں باقی دنوں میں ’ورک فرام ہوم‘ کی اجازت دیں۔
کابینہ نے وزارت خزانہ اور افرادی قوت کو ہدایت کی کہ وہ مزید ایسی کیٹگریز کی نشاندہی کریں جن پران عید تعطیلات کا نظام لاگو کیا جائے یا انہیں ’ورک فرام ہوم‘ کے زمرے میں شامل کیا جاسکے۔