Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی پردہ پوشی، وزارت تجارت کے تین ماہ میں 2.1 ملین ریال جرمانے

سعودی کے نام سے کسی غیرملکی کو کاروبار کی اجازت نہیں ہے (فوٹو: اخبار24)
سعودی وزارت تجارت نے 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران تجارتی پردہ پوشی پر مجموعی طور پر2.1 ملین ریال کے جرمانے کیے ہیں۔
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے اس دوران 8 ہزار سے زیادہ  دورے کیے۔ 6 ہزار573 ادارے اور ایک ہزار 434 کمپناں شامل ہیں۔
ان کارروائیوں کے دوران تجارتی پردہ پوشی کے 230 کیس اور 19 مارکیٹ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
ان میں لیبر اور رہائشی خلاف ورزیوں کے ساتھ  الیکڑانک ادائیگی سسٹم کی غیر موجودگی شامل ہے۔
وزارت کو تجارتی پردہ پوشی سے متعلق ایک ہزار 704 رپورٹیں ملیں۔ 147 کیسز کو کمیٹی کے سپرد کیا گیا جبکہ مزید 13 مقدمات پبلک پراسیکیوشن کو بھیجے گئے۔
اس دوران چار فیصلے بھی جاری کیے گئے، ایک مصری باشندہ واٹرٹریٹمنٹ کا بزنس سنبھالے ہوئے تھا۔ ایک بنگلہ دیشی، سعودی شہری کے نام پر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں کام کررہا تھا۔ ایک دکان کے مالک کو خراب پنیر فروخت کرنے پر دھوکہ دہی کا مرتکب قرار دیا گیا۔
سزاوں میں مالی جرمانے، خلاف ورزی کے مرتکب اداروں کی بندش، تجارتی لائسنس کی منسوخی، تجارتی ریکارڈ کی ضبطی، زکوۃ، فیس اور ٹیکسوں کی وصولی، غیرملکیوں کی مملکت سے بے دخلی اور انہیں بلیک لسٹ کرنا شامل ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب میں کاروباری قوانین کے تحت سعودی کے نام سے کسی بھی غیرملکی کو کاروبار کی اجازت نہیں اس پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔

 

شیئر: