Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 دہشت گردی اور وطن دشمنی پر شہری کو سزائے موت

’متعدد مطلوب افراد کو چھپایا اور بیرون ملک جا کر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بنانے کی تربیت حاصل کی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور وطن دشمنی پر سعودی شہر پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری علی بن علوی بن محمد العلوی نے متعدد دہشت گردانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کی جس کا مقصد سعودی عرب کے امن و امان کو نقصان پہنچانا اور دہشت گردی کی کارروائیوں کی حمایت کرنا ہے‘۔
’مذکورہ شخص نے متعدد مطلوب افراد کو چھپایا اور بیرون ملک جا کر اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بنانے کی تربیت حاصل کی تاکہ انہیں ملک کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عملدرآمد کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج پیر کو مشرقی ریجن میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔

شیئر: