Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو شہریوں کی استنبول سے فضائی ایمبولنس کے ذریعہ وطن منتقلی

’مذکورہ شہری سیاحت پر استنبول گئے ہوئے تھے، قونصلیٹ کی نگرانی میں وطن منتقل کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دو سعودی شہریوں کو ترکیہ کے شہر استنبول سے فضائی ایمبولینس کے ذریعہ وطن منتقل کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شہری سیاحت پر استنبول گئے ہوئے تھے جنہیں سعودی قونصلیٹ کی نگرانی میں طبی سہولت کے ساتھ وطن منتقل کردیا گیا ہے۔
استنبول میں سعودی قونصلیٹ نے بتایا ہے کہ ’مذکورہ شہریوں کو ترکیہ کے متعلقہ حکومتی ادارے کے تعاون سے منتقل کیا گیا ہے‘۔
طبی ذرائع نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شہریوں کی حالت کافی خراب ہے جنہیں سعودی عرب میں علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی‘۔

شیئر: