Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ

یورپی یونین میں سعودی مشن کی سربراہ ھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے پیر کو برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور اور سکیورٹی پالیسی کے اعلی نمائندے، یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس اور خلیج کےلیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کی علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر یورپی یونین میں سعودی مشن کی سربراہ ھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔

 

شیئر: