Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر خارجہ سے ریاض میں یورپی یونین کے وفد کی ملاقات

سیاسی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے اتوارکو ریاض میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیاسی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اولوف سکوگ کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے دوران سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، اہم سیاسی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں یورپی یونین میں سعودی سفیر ھیفا الجدیع اور ریاض میں یورپی یونین کے سفیر کرسٹوف فرنو بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیاسی امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اولوف سکوگ نے ملاقات کی۔
اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

 

شیئر: