Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کن ممالک کے افراد اپنے ڈرائیونگ لائسنس کو اماراتی لائسنس سے تبدیل کرا سکتے ہیں

52 ممالک کے وزیٹرز کو ملکی لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہوگی۔( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں وزارت داخلہ نے 53 ممالک کے باشندوں کے لیے امارات میں باقاعدہ قیام کی صورت میں اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کو اماراتی لائسنس سے تبدیل کرانے کے لیے 6 شرائط کا اعلان کیا ہے۔
جبکہ 52 ممالک سے تعلق رکھنے والے وزیٹرز کو اپنے ملک کے لائسنس پر امارات میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہوگی۔
امارات الیوم کے مطابق ٹریفک قوانین میں کی جانے والی ترمیم میں اماراتی ڈرائیونگ لائسنس سے تبدیل کرانے کے لیے جو 6 شرائط جاری کی گئی ہیں ان میں وہ ممالک جن کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے ہیں جس کے تحت ڈرائیونگ لائسنس تبدیل کیے جا سکیں گے۔
درخواست گزار کی عمر ڈرائیونگ کے لیے قانونی طورپر مقررہ حد سے کم نہ ہو، امارات کا اقامہ ہولڈر ہو، ورک یا سٹوڈنٹ ویزے پر ہو اور نظر کا ٹیسٹ کیا گیا ہو۔
اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس کو تبدیل کرانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا ترجمہ مصدقہ ادارے سے کرایا جائے۔
اماراتی لائسنس کی فیس 600 درھم ادا کی جائے بعدازاں وزارت داخلہ کے متعلقہ ادارے کے پورٹل پر درخواست دی جائے۔
 52 ممالک سے تعلق رکھنے والے غیراماراتی جو وزٹ ویزے پر امارات آتے ہیں انہیں اپنے ملک کے ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ان ممالک میں اسرائیل، البانیا، اسٹونیا، پرتگال، چین، یونان، بلغاریا، سلواکیا، سربیا، قبرص، لکسمبرگ، امریکہ، فرانس، جاپان، جرمنی، اٹلی، آئرلینڈ ، سپین ، ناروے، نیوزی لینڈ، ترکیہ، کینیڈا، پولینڈ، ہانگ کانگ ، ڈنمارک، آسٹریا، فن لینڈ، شمالی مقدونیہ ، ازبکستان، جنوبی کوریا وغیرہ شامل ہیں۔

 

شیئر: