Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں اقامے، ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے نئے صحت ضوابط

نئے ضوابط پر جولائی کے آخر تک عمل درآمد شروع کیا جائے گا (فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کے نائب صدراور دبئی کے حکمراں نے نئے صحت قانون کے ضوابط کی منظوری دی ہے۔ نئے ضوابط پر جولائی کے آخر تک نافذ العمل ہو گا۔
امارات الیوم کے مطابق صحت قوانین کا اطلاق اقامہ کےاجرا، ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا پر بھی کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں فیملی ہیلتھ کےلیے بھی نئے ضوابط پرعمل درآمد ہوگا۔ اس کا مقصد صحت مند معاشرے کو پروان چڑھانا ہے۔
نئے ضوابط پر عمل درآمد دبئی صحت کمیٹی متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کرے گی جس کے تحت 14 امورمخصوص کیے گئے ہیں۔
کارکنوں کے اقاموں کا اجرا، ڈرائیونگ لائسنس اور پروفیشنل ڈرائیور کے لائسنس کا اجرا کے علاوہ صحت کارڈ جاری کرنے اور دیگر امور کے لیے میڈیکل ٹیسٹ اہم ہو گا۔
فیملی ہیلتھ سکیم کے تحت معمر افراد کو مکمل صحت خدمات کی فراہمی کےعلاوہ انہیں امور صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔
خانگی صحت کو بہتر بنانے کےلیے خٓندان کے افراد کے طبی ٹیسٹ اور شادی سے قبل وراثتی امراض کے ٹیسٹ کیے جائیں گے خاص کر دوران حمل یہ ٹیسٹ اہم ثابت ہوتے ہیں جس سے امراض کے بارے میں قبل ازوقت معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔

 

شیئر: