سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں سٹی ہب فیسٹول نے اپنے آغاز سے ہی بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جس میں ہر عمر کے ہزاروں افراد نے شریک ہوئے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ ایونٹ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منظم کردہ تفریحی دورے کا حصہ ہے۔
یہ ایونٹ سیاحت کو فروغ دیتا ہے اور سعودی وژن 2030 کے مقاصد کے حصول میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سٹی ہب روزانہ شام پانچ بجے سے ایک بجے تک لوگوں کا خیرمقدم کرتا ہے جہاں تفریحی اور انٹرایکٹیو سرگرمیاں پیش کی جاتی ہیں۔
یہ فیسٹیول اتھارٹی کی مقامی تفریح کو بہتر بنانے اور مملکت کی سیاحتی و ثقافتی خدمات کو اجاگر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ لوگوں نے اتنظامات اور پیش کردہ پروگراموں و تقریبات کے معیار کو سراہا ہے۔
سٹی ہب فیسٹول الباحہ میں جولائی کے آخر تک جاری رہے گا جس کے بعد یہ مملکت کے دیگر شہروں کا رخ کرے گا۔

یاد رہے بریدہ میں ہونے والا ’سٹی ہب‘ ایونٹ، کامیابی سے انعقاد کے بعد قومی سطح پر موبائل انٹرٹینمنٹ ٹووز کی حیثیت میں الباحہ پہنچا ہے۔
جہاں جہاں اس ایونٹ کا انعقاد ہوا اسے پذیرائی ملی ہے۔ یہ ایونٹ جازان، الخبر اور حائل میں پہلے ہی مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔
