Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مظفر آباد، کوٹلی اور راجن پور میں غذائی باسکٹ تقسیم

’پاکستان میں تقسیم کیا گیا امدادی سامان 18 ہزار 210 افراد کے لیے کافی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی منصوبے کے تحت مظفر آباد، کوٹلی،  بھیمبر اور راجن پور کے علاقوں میں دو ہزار 167 غذائی باسکٹ تقسیم کئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ غذائی امداد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شدید ضرورت مند افراد میں تقسیم کی گئی ہے‘۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پاکستان میں تقسیم کیا گیا امدادی سامان 18 ہزار 210 افراد کے لیے کافی ہے‘۔
دریں اثنا کنگ سلمان سینٹر برائے انسان امداد نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں طورخم بارڈر کے قریب عمری کیمپ میں پاکستان سےواپس آنے والے افغان مہاجرین کے لیےایک سو غذائی باسکٹ تقسیم کئےہیں۔
یہ ان متعدد امدادی و انسانی منصوبوں کا تسلسل ہے جو سعودی عرب اپنے انسانی امدادی ادارے کے ذریعے دنیا بھر کے متاثرہ اور ضرورت مند افراد کی مدد اور فوڈ سیکیورٹی کے فروغ کے لیے انجام دے رہا ہے۔
 

شیئر: