Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا کانگو اور ایم 23 موومنٹ کے درمیان امن معاہدے کا خیرمقدم

معاہدے کو خطے میں امن واستحکام کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے جمہوریہ کانگو کی حکومت اور کانگو ریور الائنسں ایم 23 موومنٹ کے درمیان اصولوں کے اعلا میے( ڈیکلریشن آف پرنسپلز) پر دستخط  کا خیرمقدم کیا ہے۔
وزارت نے اس معاہدے کو خطے میں امن واستحکام کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
ایس پی اے کے مطابق بیان وزارت خارجہ کے بیان میں مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’اس معاہدے سے کانگو میں انسانی اور معاشی حالات کو بہتر بنانے کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی سلامتی کو تقویت ملے گی۔‘
 بیان میں اس سلسلے میں قطر کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کو بھی سراہا گیا۔
اس معاہدے سے افریقہ کے سب سے خونریز تنازعات میں سے ایک کے خاتمے کی امید کی جا رہی ہے۔
معاہدے کے مطابق فریقین نے بات چیت جاری رکھنے، دشمنی ختم کرنے اور ایک جامع سیاسی تصفیے کےلیے کام کرنے کا عہد کیا ہے
قطر نے افریقی تنازعات کے حل کی کوششوں میں سفارتی رابطے کیے اور ان مذاکرات کی میزبانی کی۔

 

شیئر: