سعودی عرب میں ’الباحہ کرافٹسمین فورم‘ جس کا انتظام ’ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن‘ کی طرف سے کیا گیا ہے، ریجن میں مقامی دستکاروں کو بااختیار بنا رہا ہے۔
پانچ روزہ تربیتی پروگرام، جس کے لیے فیس کی ادائیگی کی ضرورت نہیں ہے، الباحہ سمر فیسٹیول کا حصہ ہے اور یہ ایونٹس پروگرام کے دوسرے ہفتے کے دوران پیش کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حائل فیسٹول میں روایتی دستکاری جو وزیٹرز کو مسحور کر رہی ہےNode ID: 891963
-
سعودی دستکاری اور تہذیبی ورثہ، اوساکا میں ثقافتی ہفتہ کی میزبانیNode ID: 892185
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سپشل ٹرینرز کی نگرانی میں یہ تربیتی پروگرام، شام چار بجے ہوتے ہیں اور رات آٹھ بجے تک جاری رہتے ہیں۔
ان پروگراموں میں جن کورسز پر توجہ دی جا رہی ہے ان میں کھجور کے تنے اور پتوں کے ساتھ چیزیں بنانے میں مہارت حاصل کرنا، السدُو کی بُنائی سیکھنا، کروشیے سے گُڑیاں بنانا اور پتھر اور ماربل میں کندہ کاری کرنا شامل ہیں۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والا یہ فورم جسے حکومت اور نجی اداروں کی شراکت میں شروع کیا گیا تھا، الباحہ کی ثقافتی شناخت کو مضبوط تر کر رہا ہے۔

مقامی ورثے کے لیے تقریبات میں اسے دھوم دھام سے منانے کے لیے جو کوششیں ہوئی ہیں ان کے نتیجے میں عوام کی بڑی تعداد ان میں شریک ہوئی ہے۔
اس پروگرام کی نمایاں اور قابلِ دلچسی چیز السدُو کی بُنائی کا کارنر ہے جسے اس کی گہری ثقافتی اہمیت اور فنکارانہ نزاکت کے پیشِ نظر بہت قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
ایک خاتون ہنرمند صالحۃ الغامدی نے اس وقت فیسٹول میں آنے والوں کے دل جیت لیے جب انھوں نے اپنے بیس برس کے تجربے اور تندہی کے ساتھ سعودی میراث سے مالا مال اس ہنر کا لائیو مظاہرہ کرتے ہوئے خوب داد حاصل کی۔

انھوں نے وہاں موجود افراد کو السدُو بُنائی کی پیچیدہ تکنیک اور اس میں استعمال ہونے والے میٹریل کے بارے میں آگاہ کیا اور انھیں بتایا کہ بُنائی کے نتیجے میں تیار ہونے والی پروڈکٹس سے کس طرح مختلف کام لیے جا سکتے ہیں اور انھیں سجاوٹ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
السدُو بُنائی کی ایک قدیم تیکنیک ہے جسے صحراؤں میں رہنے والی خواتین نے شروع کیا تھا۔ اس میں اُون کو رنگ برنگے دھاگوں کے ساتھ ملا کر استعمال میں لایا جاتا ہے اور ماحول سے متاثر ہو کرے نمونے بنائے جاتے ہیں۔

یہ بُنائی جیومیٹری کی شرائط کے عین مطابق ہونے کی وجہ سے مشہور ہے اور اس کی اپنی ایک مخصوص جمالیاتی حیثیت ہے۔ اس آرٹ سے خواتین دستکاروں کے ہنر اور تخلیق کا خوبصورت اظہار ہوتا ہے۔
فورم کا مقصد ریجن کے روایتی ہنر اور ثقافتی ورثے کو یکجا کر کے لوگوں کے سامنے رکھنا ہے اور دستکاروں اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دینا ہے۔