متحدہ عرب امارات کے شعبہ کسٹم، امیگریشن اینڈ سرحدی سیکیورٹی کا کہنا ہے گزشتہ چھ ماہ کے دوران 32 ہزار سے زیادہ غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کرنل سھیل سعید الخییلی کا کہنا ہے’ اقامہ قوانین پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون مہم جاری ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
مملکت میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہونے والا غیرملکی گرفتارNode ID: 892450
ان کہنا تھا کہ ’غیرقانونی تارکین کے خلاف مہم کا مقصد امارات سے اس رجحان کا خاتمہ کرانا ہے تاکہ علاقے کے امن و امان کو مستحکم کیا جائے۔‘
اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا ’ زیرحراست غیرقانونی تارکین میں سے 70 فیصد کو ان کے ملک بھجوا دیا گیا جبکہ باقی افراد کے بارے میں کارروائی مکمل کی جارہی ہے۔‘
واضح رہے امارات کی جانب سے گزشتہ برس غیرقانونی تارکین کو اصلاح حال کے لیے ایک برس سے زائد عرصے کی مہلت دی تھی۔
اس دوران ایسے غیرملکی جن کے اقامہ سٹیٹس درست نہیں تھے یہ سہولت دی گئی تھی کہ وہ اپنے معاملات کو درست کرلیں۔