Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں میں توسیع، مملکت سے حتمی روانگی کا ایک اور موقع

مخصوص مدت کے اندر اس رعایت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے (فوٹو سبق)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے تمام اقسام کے ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں پر مملکت سے حتمی روانگی کا ایک اور موقع دیا ہے۔
سبق اور ایس پی اے  کے مطابق ایکسپائرڈ وزٹ ویزوں کی توسیع کے انیشیٹیو کی آخری تاریخ میں 30 دن کے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز یکم صفر 1447 سے ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ پاسپورٹ نے یکم محرم سے ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا’ توسیعی مدت کے دوران وزارت داخلہ کے ای پلیٹ فارم ابشر پر تواصل سروس کے ذریعے درخواست دے کر مخصوص مدت کے اندر اس رعایت سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔‘
بیان میں ان تمام افراد پرزور دیا گیا جن کے ویزے کی مدت ختم ہوچکی ہے وہ مقررہ مدت سے قبل اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔

 

شیئر: