امریکی شہر سالٹ لیک سٹی سے نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم جانے والی ڈیلٹا ایئرلائنز کی ایک پرواز کو شدید جھٹکوں کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید پڑھیں
-
ایئرانڈیا خسارے میں،کارکنوں کے ٹھاٹھNode ID: 222441
-
2024 میں کب اور کہاں کہاں بڑے فضائی حادثے ہوئے؟Node ID: 883774
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ 30 جولائی کو پیش آیا اور اس کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر منی ایپلس سینٹ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا پڑا۔
خبر کے مطابق اس واقعے سے متاثر ہونے والے 25 مسافروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایئرلائن نے ایک بیان میں بتایا کہ ’طیارہ شام 7 بج کر 45 منٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، جس کے بعد طبی عملہ فوراً جہاز پر سوار ہوا تاکہ مسافروں کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے۔ طیارے میں کل 275 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے۔‘
Passengers speak out after "significant turbulence" onboard a Delta flight, headed from Salt Lake City to Amsterdam, sent 25 people to the hospital: "There's a moment where we thought we were going down." https://t.co/B8KPFXIfJi pic.twitter.com/jS37EeIecG
— ABC News (@ABC) July 31, 2025