Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مسجد اقصی پر دھاوا اسلامی مقدسات کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی‘

رابطہ عالم اسلامی نے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
رابطہ عالم اسلامی نے اسرائیلی فورسز کے تحفظ میں سیکڑوں آبادکاروں اور اسرائیلی حکام کے مسجد اقصی پر دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطہ کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسی نے بیان میں اس حملے کو ایک سنگین جرم قرار دیا اور کہا’ یہ عمل اسلامی مقدسات کی حرمت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔‘
انہوں نے مقدس مقامات پر اسرائیلی حکومت کے جاری حملوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اشتعال دلانے کے سنگین نتائج سے خبردار کیا۔
یاد رہے اسرائیل کے دائیں بازو کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گویربن گویر نے اتوار کو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع حساس مقام، مسجد الاقصیٰ کمپاؤنڈ کا دورہ کیا ۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے وہاں نماز ادا کی، جو مشرق وسطیٰ کے حساس ترین مقامات میں سے ایک پر رائج قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہے۔دہائیوں پرانے سٹیٹس کو کے تحت، جو مسلم حکام کے ساتھ طے پائی گئی ہے، الاقصیٰ کمپاؤنڈ ایک اردنی مذہبی فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام ہے اور یہودی وہاں جا تو سکتے ہیں لیکن عبادت نہیں کر سکتے۔
سعودی وزارت خارجہ نے بھی مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی اشتعال انگیز حرکات کی مذمت کی، اور کہا کہ ایسی حرکات خطے میں تنازع کو ہوا دیتی ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب اسرائیلی قابض حکومت کے اہلکاروں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ کے خلاف بار بار کی جانے والی اشتعال انگیز حرکات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ یہ حرکات خطے میں تنازع کو بڑھاتی ہیں۔

 

شیئر: