متحدہ عرب امارات کی فلسطینی عوام کے لیے جاری انسانی ہمدردی کی مہم کے تحت آٹھواں امدادی بحری جہاز ’خلیفہ‘ منگل کو مصر کی العریش پورٹ پر پہنچ گیا۔
یہ بحری جہاز اب تک امارات کی جانب سے روانہ کیے گئے امدادی جہازوں میں سب سے بڑا ہے، جو غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کی تیاریوں کا ایک اہم مرحلہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
صبح سے شام تک صرف خوراک کی تلاش، غزہ کے ایک خاندان کی زندگیNode ID: 892931
-
سعودی عرب کی غزہ کے لیے امداد 725 ارب ریال سے تجاوز کرگئیNode ID: 892941
وام کے مطابق العریش پورٹ پر انسانی و فلاحی اداروں کے نمائندہ وفد نے بحری جہاز کا خیرمقدم کیا ۔ امارات ریڈ کریسنٹ کے سیکرٹری جنرل احمد ساری المزروعی اور مصری حکام بھی موجود تھے۔
اس پر7 ہزار 166 ٹن امدادی سامان لدا ہے، جس میں 4 ہزار 372 ٹن خوراک، ایک ہزار433 ٹن شیلٹرز میٹریل، 860 ٹن طبی سامان اور 501 ٹن ہیلتھ سپلائز شامل ہیں۔
اماراتی حکام کے مطابق آٹھویں بحری جہاز کی روانگی کے بعد غزہ بھیجے جانے والے امدادی سامان کا مجموعی حجم بڑھ کر 80 ہزار ٹن سے تجاوز کر گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات غزہ کی پٹی مں بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور مشکل ترین حالات میں بھی فلسطینی عوام کو انسانی و امدادی امداد فراہم کرنے کے اپنے پختہ مؤقف پر قائم ہے۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی قیادت کی جانب سے انسانی ہمدردی کے اقدامات کا حصہ ہے۔
یاد رہے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ہدایت پرغزہ متاثرین کےلیے امدادی مہم چلائی جا رہی ہے۔