Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنیوا جھیل میں ڈوبنے والے سعودی نوجوان کی جدہ میں تدفین

جھیل کی سیر کے لیے کشتی رینٹ پر لینے کے بعد دو دن سے لاپتہ تھے (فوٹو: العربیہ)
سوئٹزر لینڈ کی جنیوا جھیل میں ڈوبنے والے سعودی نوجوان حسان الشھری کی میت جدہ پہنچ گئی، بدھ کوالحمدانیہ کے القریقری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
یاد رہے 19 سالہ حسان الشھری جھیل کی سیر کے لیے ایک کشتی رینٹ پر لینے کے بعد دو دن سے لاپتہ تھے، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران نعش برآمد ہوئی۔
جنیوا میں سعودی قونصلیٹ نے سعودی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا بتایا تھا کہ وہ سوئس حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
العربیہ کے مطابق سعودی قونصلیٹ نے سوئس حکام کے تعاون سے سعودی نوجوان کی نعش کی مملکت منتقلی کے لیے ضروری طریقہ کار مکمل کرنے میں مدد کی۔
حسان الشھری جنیوا کی ایک یونیورسٹی میں معاشیات کے طالبعلم تھے، اور اپنے والد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ میں مقیم تھے جو سعودی قونصلیٹ میں ملازم ہیں۔
قونصلیٹ اور عملے کے ارکان نے سعودی شہری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

 

شیئر: