سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی ہم منصب پیرٹ ہیگستھ نے بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے دوطرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے دائرہ کار میں انہیں ترقی دینے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
وزرائے دفاع نے مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایک اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ امریکی وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں ملکوں کے درمیان شراکت داری کا جائزہ لیا، سٹریٹجک دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے۔‘
’علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کی کوششوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی۔‘