Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

 سٹرٹیجک شراکت داری اور اسے فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کو لندن مں برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کی سٹرٹیجک شراکت داری اور اسے فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، سکیوررٹی اور استحکام کی سپورٹ کےلیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر دفاع گزشتہ روز سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے تھے۔ برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں فوجی اور دفاعی شعبوں میں سٹریٹجک تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔

 

شیئر: