Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور عراق سمگلنگ کے سدباب کے لیے تعاون بڑھائیں گے، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سعودی وزیر داخلہ اور عراقی وزیر صحت نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اورعراق کے وزیر صحت، انسداد منشیات کی سپریم کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر صالح مہدی الحسانوی نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت داخلہ اور عراقی وزارت صحت کے درمیان غیر قانونی سمگلنگ، نشہ آور میڈیسن، سائیکو ٹراپک مادے اور کیمیائی اجزا کی سمگلنگ کے سدباب کے لیے تعاون بڑھایا جائے گا۔
قائم مقام نائب وزیر داخلہ شہزادہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، وزارت داخلہ کے انڈرسیکرٹری ڈاکٹر خالد بن محمد البتیال، وزارت داخلہ کے سکریٹری برائے سکیورٹی امور محمد بن مھنا، مملکت میں عراقی سفیر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر صحت فہد بن عبدالرحمن الجلاجل نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں عراقی وزیر صحت ڈاکٹر صالح مہدی الحسانوی کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں صحت کے شعبے مں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پبلک ہیلتھ، ڈیجیٹل ہیلتھ، ورچوئل میڈیسن اور ٹریٹمنٹ شامل ہیں۔

صحت کے شعبے میں تعاون کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)

صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے، وبائی امراض سے نمنٹے کےلیے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ایک مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے جس کا مقصد صحت کے شعبے میں شراکت داری کو فروغ دینا، ایک موثر اور پائیدار صحت نظام  کےلیے تعاون کو بڑھانا ہے۔

 

شیئر: