Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ورلڈ جونیئرز سنوکر چیمپیئن شپ، پاکستان سمیت 15 ممالک شریک

پندرہ ملکوں کے 32 پلیئر مقابلے میں شرکت کررہے ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی دارالحکومت ریاض میں سنیچر 8  سے 17 جولائی تک ورلڈ جونیئرز سنوکر چیمپئین شپ کا آغاز ہورہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، بحرین، چین، مصر، جرمنی، ہانگ کانگ، انڈیا، ایران، عراق، آئرلینڈ، اردن، سلطنت عمان، متحدہ عرب امارات اور ویلز کی پندرہ قومی ٹیمیں شریک ہیں۔ 
پندرہ ملکوں کےانڈر17 کے 32 پلیئر مقابلے میں شرکت کررہے ہیں۔
انڈر 21 میں 60 کھلاڑی شریک ہیں جبکہ انڈر 21 کی 18 خواتین پلیئرز شرکت کررہی ہیں۔
 سعودی بلیارڈو اور سنوکر فیڈریشن کے ٹریننگ ہال میں چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب ہوگی جس میں سنوکر انٹرنیشنل فیڈریشن کے چیئرمین مبارک الخیارین اور سعودی بلیارڈو اینڈ سنوکر فیڈریشن کے چیئرمین ڈاکٹر ناصر الشمری اور شریک ممالک کے وفود کے سربراہ شریک ہوں گے۔ 
سعودی بلیارڈو اینڈ سنوکر فیڈریشن کے سربراہ ڈاکٹر ناصر الشمری نے ورلڈ چیمپیئن شپ ریاض میں شریک قومی ٹیموں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ’سعودی عرب مختلف کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کی کامیابی سے میزبانی کرچکا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سنوکر چیمپیئن کے مقابلوں کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز کا باعث ہے‘۔ 

شیئر: