Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ سیزن یکم نومبر سے شروع، ایونٹ کلینڈر کا اجرا

’سیزن کی نئی بصری و فکری شناخت بھی متعارف کرائی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
درعیہ گیٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے ’درعیہ سیزن 2025–2026‘ کے ایونٹ کلینڈر کا اجرا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق درعیہ سیزن ’عزّك وملفاك‘ (تیری عزت اور تیرا مقام) کے عنوان کے تحت منعقد ہوگا۔
یہ سیزن درعیہ کی قدیم وراثت اور اس کے قدیم قومی اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی ایک وسیع ثقافتی و سیاحتی تحریک کی نمائندگی کرتا ہے۔
یہ اجرا درعیہ میں منعقد ہونے والی میڈیا ملاقات کے دوران کیا گیا جس میں سیزن کی نئی بصری و فکری شناخت بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
یہ شناخت تاریخ، ثقافت، فنون اور جدت کو ایک ساتھ جوڑتی ہے اور اس کے تحت تقریبات یکم نومبر 2025 سے آغاز کریں گی جہاں درعیہ دنیا بھر کے مہمانوں کا استقبال گہری سعودی مہمان نوازی کے ساتھ کرے گا۔
سیزن کی نئی شناخت کو وادیِ حنیفہ سے ماخوذ تصور کیا گیا ہے جو ہمیشہ سے علم و عرفان کا منبع رہی ہے۔
اس کے ساتھ درعیہ کی تاریخی حیثیت کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، اس اعتبار سے کہ وہ سعودی ریاست کی جائے پیدائش ہے۔
اس شناخت کا مرکزی تصور ’ثقافتی ملاپ‘ ہے، جو قیادت، فخر اور سخاوت کی اقدار کو عملی طور پر ظاہر کرتا ہے۔
درعیہ سیزن 2025–2026 میں 10 سے زائد متنوع پروگرامز شامل ہوں گے جو تاریخی اور قدرتی مقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔
ان پروگراموں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے تاکہ شرکا کو غیر معمولی تجربہ فراہم کیا جا سکے جو ماضی کی اصالت اور حال کی تخلیقی روح کو یکجا کرتا ہے اور قومی اتحاد، فخر اور شناخت کے جذبات کو زندہ کرتا ہے۔

شیئر: