Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزائر میں مسافر بس دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک، کئی زخمی

الجزائر کے دارالحکومت میں ایک بس پل سے دریا میں جا گری، 18 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔
سول پروٹیکشن سروس نے بتایا ’حادثہ مشرقی الجزائر کے ضلع محمدیہ میں پیش آیا، زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے۔‘
بیان میں کہا گیا ’متاثرین کی مدد کےلیے 25 ایمولینسز اور کشتیوں کے علاوہ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم بھی روانہ کی گئی۔‘
حادثے کی وجوہ کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
سوشل میڈیا پر بس کے دریا میں گرنے کی فوٹیج پوسٹ کی گئی ہیں، مقامی افراد متاثرین تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا بس میں 35 افراد سوار تھے۔
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے، قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

 

شیئر: