جنوبی کوریا میں منعقدہ 20 ویں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈز اولمپیارڈ 2025 میں کامیاب سعودی طلبا کی ٹیم کا ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ پر پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 12 سے 14 اگست تک جاری رہنے والے اولمپیارڈ میں 40 ٹیموں نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
سعودی طلبا کی ٹیم نے اولمپیارڈ میں پہلا گولڈ میڈل حادصل کرنے کے ساتھ دو سلور میڈل بھی جیتے ہیں۔
کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کریٹیویٹی (موھبہ ) کے سیکرٹری جنرل سمیات متعدد عہدیدار اور والدین خیرمقدم کےلیے موجود تھے جنہوں نے طلبا کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا۔
سعودی عرب کی ٹیم مڈل اور ہائی سکول کے طلبا کی چار ٹیموں پر مشتمل تھی، انہیں سخت تربیتی اور انتخابی مراحل کے بعد منتخب کیا گیا۔
یہ اقدام کنگ عبدالعزیز اینڈ کمپینیئنز فاؤنڈیشن فار گفٹڈنیس اینڈ کریٹیویٹی وزارت تعلیم اورسعودی اسٹینڈرز میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن کے اشتراک سے مکمل کیا گیا۔
موھبہ کے سیکرٹری جنرل نے کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کو مبارکباد دی اور انٹرنیشنل ایونٹ میں شاندار کارگردگی اور عالمی ٹیلنٹ کے ساتھ مقابلے کی تعریف کی۔
یاد رہے سعودی ٹیم نے گزشتہ 2024 کے اولمپیارڈ میں پہلی مرتبہ شرکت کی، کانسی کا تمغہ اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔
اسٹینڈرز اولمپیارڈ 2006 میں جنوبی کوریا میں ایک مقامی ایونٹ کے طور پر شروع ہوا اور 2014 میں اسے ایک بین الاقوامی مقابلے میں تبدیل کیا گیا۔