Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی طلبا کے انٹرنیشنل اے آئی اولمپیارڈ 2025 میں کانسی کے چار تمغے

آرٹیفیشل انٹیلی جنس اولمپیارڈ میں 85 ملکوں کے 284 طلبا نے شرکت کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی طلبا کی ٹیم نے بیجنگ میں انٹرنیشنل اے آئی اولمپیارڈ 2025 میں کانسی کے چار تمغے جیت کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 2 سے 9 اگست تک جاری رہنے والے آرٹیفیشل انٹیلی جنس اولمپیارڈ میں 85 ملکوں کے 284 طلبا نے شرکت کی۔
محکمہ تعلیم الشرقیہ ریجن کے طالبعلم علی عبدالھادی السلمان،علی ایمن الخبار، محکمہ تعلیم جدہ کے قصی عماد جاد اللہ اور محکمہ تعلیم بیشہ کے معاذ علی القرنی نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
مملکت نے کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ کے تحت وزارت تعلیم اور کاوسٹ اکیڈمی کے ساتھ سٹریٹجک پارٹنر شپ میں اولمپیارڈ میں شرکت کی۔
اس کا مقصد ٹیلنٹ اور انویشن کو فروغ دینا، علم پر مبنی معیشت کی تعمیر میں سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنا ہے۔
 اولمپیارڈ میں دنیا کے ایلیٹ اے آئی طلبا شریک ہوتے ہیں جنہیں ان کے ملکوں میں قومی مقابلوں کے ذریعے نامزد کیا جاتا ہے، جو سائنسی ماجول میں مقابلہ کرتے ہیں۔
 اے آئی اولمپیارڈ ہائی سکول کے طلبا کے لیے ایک عالمی سائنسی پلیٹ فارم  ہے جس کا مقصد پروگرامنگ اور اے آئی ایپلی کیشن میں ان کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

 

شیئر: