Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی پولیس نے 25 ملین ڈالر کے نایاب گلابی ہیرے کی چوری کیسے ناکام بنائی؟

ملزمان ایک سال سے قیمتی ہیرے کو چرانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ (فوٹو: وام)
دبئی پولیس نے 25 ملین ڈالر مالیت کے انتہائی نایاب گلابی ہیرے( پنک ڈائمنڈ) کی چوری اور اسے ملک سے سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دی۔
وام کے مطابق ’آپریشن پنک ڈائمنڈ‘ کے دوران پولیس نے بین الاقوامی گروہ کے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو گزشتہ ایک سال سے اس قیمتی ہیرے کو چرانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
نایاب گلابی ہیرا معروف جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہے۔ اس میں ایسی منفرد خالصیت پائی جاتی ہے جس کا امکان صرف 0.01 فیصد ہیروں میں ممکن ہے۔ 
تحقیقات سے پتہ چلا ہے ملزمان نے ایک معروف جیولر کو جو ہیرے کا مالک ہے کو ایک امیر خریدار کا نمائندہ ظاہرکیا۔
اسے اعتماد میں لینے کے لیے لگژری گاڑیاں رینٹ پرلیں، دبئی کے مہنگے ہوٹلوں میں میٹنگز طے کیں اور ایک ہیروں کے ماہر کی خدمات حاصل کیں تاکہ ہیرے کی تصدیق کرا کے سنجیدگی ظاہر کی جا سکے۔
ملزمان نے ان حربوں سے جیولر کو قائل کیا کہ وہ ہیرا اپنی محفوظ  شاپ سے نکال کر ایک نجی میٹنگ میں دکھانے کےلیے آئے۔
گروہ نےجیولر کو ’خریدار سے ملنے کے بہانے ایک ولا میں بلایا اور جب اس نے ہیرا دکھانے کےلیے نکالا گیا تو ملزمان اسے چھین کر فرار ہو گئے۔

نایاب گلابی ہیرا معروف جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہے (فوٹو: وام)

ہیرے کی چوری کی اطلاع ملنے کے چند منٹوں کے اندر دبئی پولیس نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی۔
جدید ٹریکنگ ٹیکنالوجی  کا استعمال کرتے ہوئے تین ایشیائی مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی جو واردات کے بعد  ایک دوسرے سے الگ ہو گئے تھے۔
پولیس نے بیک وقت مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ملزمان کو گرفتار کرکے گلابی ہیرا برآمد کر لیا۔
 ملزمان ہیرے کو ایک چھوٹے ریفریجریٹر میں رکھ کر ایک ایشیا ئی ملک سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

 

شیئر: