دبئی پولیس نے زیورات سے بھرا بیگ بازیاب کرکے اس کے اصل مالک کو واپس کردیا جو ایک مسافر غلطی سے بنگلہ دیش لے گیا تھا۔
بیگ میں قیمتی ڈائمنڈ جڑے زیورات تھے جس کی مالیت 1.1 ملین درھم ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق دبئی میں مقیم ایک جیولر نمائش میں شرکت کے لیے خلیجی ملک گیا اس کے پاس 4 بیگ تھے جن میں قیمتی ہیرے کے زیورات موجود تھے تاہم منزل پر پہنچنے پر جیولر یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ اس کے پاس موجود چار میں سے ایک بیگ اس کا نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
-
دبئی پولیس نے مجھے وہ خوشی دی ہے جو کبھی نہیں بھول سکتاNode ID: 672961
-
جب دوستوں تک نے معذرت کی دبئی پولیس مدد کے لیے پہنچ گئیNode ID: 732446
جیولر نے فوری طور پر اسی دن دبئی واپس آکر جنرل ڈیپارٹمنٹ آف ایئرپورٹ سکیورٹی میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی۔ ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی۔ پتہ چلا کہ سکیورٹی چیکنگ کے دوران ایک بنگلہ دیشی مسافر نے غلطی سے جیولر کا بیگ مشابہت کی وجہ سے اٹھا لیا اور اسے بنگلہ دیش لے گیا۔
دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے فوری طور پر وزارت خارجہ، بنگلہ دیشی حکام اور ڈھاکا میں موجود اماراتی سفارتخانے سے رابطہ کیا۔ان کوششوں سے بیگ کو کامیابی سے تلاش کرک اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔
جیولر نے دبئی پولیس کا شکریہ ادا کیا جبکہ دبئی پولیس نے بنگلہ دیشی حکام کے بہترین تعاون کی بھی تعریف کی۔