Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اکیڈمی کے تحت باکو میں عربی زبان کے مہینے کا آغاز

پروگراموں کا انعقاد ازبکستان، چین، انڈیا اور دیگر ملکوں میں کیا جا چکا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج نے پیر کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں عربی زبان کے مہینے کا آغاز کیا ہے۔
پروگرام کا مقصد مقامی افراد کو عربی زبان سکھانا، ایک عالمی زبان کے طور پر اس کا فروغ اور علمی تعاون کو مضبوط کرنا شامل ہے۔ 
اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللہ الوشمی اورآذربائیجان میں سعودی سفیرعصام الجطیلی نے افتتاحی خطاب میں دونوں مللکو ں کے درمیان گہرے ثقافتی تعلقات اور سعودی وژن 2030 کے تحت عربی زبان کو فروغ دینے میں اس پروگرام کے کردار کو اجا گر کیا۔
یہ پروگرام  اساتذہ، طلبا اور زبان سیکھنے کے شوقین افراد کو ایڈرس کرے گا۔ تعلمیی سرگرمیاں جیسے مقابلے، تربیتی کورسز، وسطی ایشیائی ملکوں میں عربی زبان سیکھنے اور سکھانے پر ایک سائنٹیفک سمپوزیم، آذربائیجان، قازقستان، کر غیزستان، جارجیا اور تاجکستان کے ماہرین کوعربی زبان کی تعلیم میں درپیش چیلنجز اورمواقع پر پر تبادلہ خیال کے لیے اکھٹا کرے گا۔
 یاد رہے ایسے ہی پروگراموں کا انعقاد ازبکستان، انڈونیشیا، چین، انڈیا، فرانس، برازیل، تھائی لینڈ، سپین اور ملائیشیا میں بھی کیا جا چکا ہے۔

عربی زبان کو فروغ دینے میں اس پروگرام کے کردار کو اجا گر کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

’دا ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ‘ نے سعودی عرب کی طرف سے عربی زبان کی عالمی سطح پر ترویج اور اقوام کے درمیان عربی زبان کو بطور پُل استعمال میں لانے کے حوالے سے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
’دا ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ‘ نے اس پروگرام کو عربی زبان پر غیر معمولی توجہ کا ایک بے مثال ماڈل قرار دیا اور اسے عربی زبان کو تہذیبی مرکز کی حیثیت میں مضبوط کرنے کا نکتۂ آغاز اور دنیا کی قوموں کے درمیان عربی زبان کو باہمی تعلق جوڑنے کا ایک ذریعہ قرار دیا۔
’یہ انیشیٹیو تعلیمی اداروں، جامعات اور باہر کے دیگر ثقافتی مقامات پر عربی زبان کی موجودگی کو طاقتور بنانے کا ایک طریقہ بھی ہے۔‘

 

شیئر: